0
Friday 12 Apr 2019 00:57

ججز تقرری سے متلعق تحفظات پر حکومتی سینیٹر مستعفی

ججز تقرری سے متلعق تحفظات پر حکومتی سینیٹر مستعفی
اسلام ٹائمز۔ حکومتی رکن سینیٹر نعمان وزیر ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔ حکومتی رُکن نے اپنے استعفے میں کمیٹی کے اختیارات پربھی سوال اٹھا دیاہے۔ سینیٹر نعمان وزیر نے اپنا استعفی چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ارسال کر دیا ہے۔ سینیٹر نعمان وزیر نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ججز تعیناتی سے متعلق کمیٹی کے تین اجلاسوں میں شریک ہوا، کمیٹی کے پاس کسی جج کا انٹرویو کرنے کا اختیار نہیں ہے، کوئی جج ترقی کے قابل بھی ہے یا نہیں، کمیٹی اس بات  جائزہ  بھی نہیں لے سکتی۔ سینیٹر نعمان وزیر نے لکھا کہ انہوں نے اپنے تحفظات سے متعلق سیکریٹری کمیٹی کو بھی آگاہ کیا۔ حکومتی سینیٹر نے کمیٹی کو اختیارات نہ ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 788197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش