QR CodeQR Code

کھیل ختم ہوچکا، آپ داعش کو دوبارہ زندہ نہیں کرسکتے، جواد ظریف کا امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کو انتباہ

12 Apr 2019 01:08

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے خطے میں موجود دہشتگردوں کی امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی کھلی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شکست خوردہ ممالک کو حقیقت قبول کر لینی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کے تازہ ایران مخالف اقدام پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے خطے میں دہشتگرد گروہوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششیں بے فائدہ ہیں۔ انہوں نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی طرف سے القاعدہ اور داعش کی کھلی حمایت پر مبنی اخباروں کے تراشوں کو اپنے پیغام کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ خطے میں جاری دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شکست خوردہ ممالک تاریخ کو بدل نہیں سکتے۔ ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کو امریکہ کی طرف سے دہشتگردی کی فہرست میں شامل کرنے کا مقصد داعش اور النصرہ وغیرہ جیسی دہشتگرد تنظیموں، جو انہی کی دست پروردہ ہیں، کو دوبارہ زندہ کرنا ہے، جو انہیں کبھی حاصل نہ ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ کھیل ختم ہوچکا ہے! اب اس حقیقت کو قبول کر لینے کا وقت ہے کہ آپ اپنے حصے کے تمام انتخاب غلط طریقے سے استعمال کرچکے ہیں اور اب دوسروں کو قربانی کا بکرا بنانے سے آپ کے مرض کی دوا ممکن نہیں۔" یاد رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سوموار کے دن اعلان کیا تھا کہ وہ ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر رہی ہے، جبکہ ایران نے بھی اس امریکی اقدام کے جواب میں خطے میں موجود "سنٹکام" نامی امریکی افواج کو دہشتگرد گروہ قرار دے دیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی "سنٹکام" نامی افواج متعدد دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کی سرزمین پر موجود دہشتگرد گروہوں کی وسیع پیمانے پر علی الاعلان حمایت بھی کرتی آئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 788203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788203/کھیل-ختم-ہوچکا-آپ-داعش-کو-دوبارہ-زندہ-نہیں-کرسکتے-جواد-ظریف-کا-امریکہ-اسرائیل-اور-سعودی-عرب-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org