QR CodeQR Code

جنرل قاسم سلیمانی اور قدس بریگیڈ کو کم اہم نہیں سمجھنا چاہئے، جان بولٹن

12 Apr 2019 01:11

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کا نام دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام تہران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی غرض سے انجام دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اسلامی جمہوریہ ایران کے خطرے اور ایٹمی پروگرام سے مقابلے میں مصروف ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کا نام امریکی دہشتگردی کی فہرست میں شامل کرنے کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام تہران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی غرض سے انجام دیا گیا ہے۔ جان بولٹن نے اپنی گفتگو کے دوران امریکی نیوی کے سابقہ ایڈمرل جیمز سٹارویڈز کے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے بارے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی ایک ماہر اسٹریٹیجسٹ ہیں۔ جان بولٹن نے مزید کہا کہ کوئی جنرل قاسم سلیمانی اور سپاہ پاسداران کو کم اہم نہ سمجھے۔
 


خبر کا کوڈ: 788204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788204/جنرل-قاسم-سلیمانی-اور-قدس-بریگیڈ-کو-کم-اہم-نہیں-سمجھنا-چاہئے-جان-بولٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org