0
Friday 12 Apr 2019 04:55

سندھ میں پی پی کی حکومت کو 11 سال مکمل ہونے کو ہیں لیکن شہروں کا تو بُرا حال ہے، انیس قائم خانی

سندھ میں پی پی کی حکومت کو 11 سال مکمل ہونے کو ہیں لیکن شہروں کا تو بُرا حال ہے، انیس قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی، صدر سندھ کونسل شبیر قائم خانی، وائس چیئرمین اشفاق منگی اندرون سندھ کے چھ روزہ دورہ مکمل کرکے گدو چوک حیدرآباد پہنچنے پر پی ایس پی کے ذمہ داروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جگہ جگہ ہمارا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور ہر مکتبہ فکر و سیاسی مذہبی تجارتی تعلیم سے وابستہ افراد نے ہم سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں یہ جان کر دُکھ ہوا کہ سندھ میں پی پی کی حکومت کو 11 سال مکمل ہونے کو آرہے ہیں لیکن شہروں کا تو بُرا حال ہے ہی لیکن بے روزگاری، پینے کا پانی، صحت اور تعلیم کیلئے کوئی خاص کام نہیں گیا، عام دیہاتی و شہری تکالیف کا شکار ہے، کسان پریشان ہے، زراعت سے وابستہ افراد کیلئے کوئی کام نہیں، کیا گنے پر دی گئی امدادی رقوم جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج گندم کی فصل اُتر رہی ہے لیکن آبادگار کو کسی قسم کی معلومات و خرید کیلئے پریشان کیا جارہا ہے، آبادگار دھکے کھا رہا ہے، سندھ میں صرف منظور نظر افراد ہی فائدہ اُٹھا رہے ہیں، تمام سہولتیں ان ہی کے لئے ہیں، سید مصطفی کمال کی قیادت میں ہم سندھ کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے اور آبادگاروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے آواز اُٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اندرون سندھ کا دورہ کریں گے۔ شبیر قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں توقعات سے بڑھ کر عوام نے پزیرائی بخشی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پی پی کی حکومت سے نالاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 788206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش