0
Friday 12 Apr 2019 05:05

ہم سوڈان، ایتھوپیا، شام یا یمن نہیں بننا چاہتے، ہم قوم کو آفت سے بچانا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

ہم سوڈان، ایتھوپیا، شام یا یمن نہیں بننا چاہتے، ہم قوم کو آفت سے بچانا چاہتے ہیں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آج تک کوئی وزیراعظم آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کے پاس نہیں گیا لیکن عمران خان گئے، اگر قوم ایک ہوجائے تو ڈالر 10 سے 2 روپے نیچے آجائے گا مگر افراتفری مچی ہوئی ہے، لیڈر شپ قوم کو طاقتور بنانے کے لئے امید دیتی ہے، یہ قوم کو امید کے بجائے چیخیں نکالنے کا کہتے ہیں، آج پاکستان کا وزیراعظم پاکستان دشمن سوچ رکھنے والے مودی کی جیت کے لئے دعاگو ہے، کسی بھی ملک کا وزیراعظم کسی دوسرے ملک میں کسی کے جیتنے کی بات نہیں کرتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جمہوریت چلے، ہم جمہوریت کے مریض ہیں، بہت کچھ کھو چکے ہیں، یہ سلیکٹڈ لوگ ہیں انہیں جمہوریت کا کچھ نہیں پتہ، دھاندلی کے حوالے سے کمیٹی بنائی مگر کیا ہوا کچھ نہیں، پیپلز پارٹی کے جمہوریت کی بیماری میں مبتلا لوگوں نے سب جماعتوں کو جمع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سوڈان، ایتھوپیا، شام یا یمن نہیں بننا چاہتے، ہم قوم کو آفت سے بچانا چاہتے ہیں، احتساب سے ہم نے کب روکا، زرداری صاحب کتنے سال جیل رہے، بینظیر ایک کورٹ سے دوسرے کورٹ جاتی تھی، عدالتوں نے ٹیلی فون کال پر بینظیر کو سزائیں سنائی، ایک طرف بھوک و افلاس دوسری جانب تحریک ہو تو یہ ملک کی بدقسمتی ہوگی، ملک میں بڑے مسائل ہیں، ملک جن حالات سے گزر رہا ہے، اس پر بات ہونی چاہیئے، قوم کو آگہی دینا سیاستدانوں کا فرض ہے، لوگ خود بھی سمجھ گئے ہیں، دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایسے حکمران آجاتے ہیں جو ملکی مسائل کو سمجھتے نہیں، غریبوں کی مجبوری نہیں دیکھتے جو منہ میں آتا ہے بولتے جاتے ہیں، گالم گلوچ اور کرپشن کے نام پر لوگوں کو الجھائے رکھنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے اپنے وزراء کو ٹاسک دیا کہ ڈھونڈو کرپشن کہاں کہاں ہوئی، انہوں نے بیروزگاری و مہنگائی کو کم کرنے کی ہدایت نہیں دی، بگڑی ہوئی صورتحال کو مزید بگاڑنا چاہتے ہیں، یہ لوگ کہتے ہیں کہ ڈوبی ہوئی معیشت ملی، ملک ختم تھا، بلیک لسٹ ہونیوالے تھے، ان کے وزراء جو اپوزیشن میں ہوتے تھے انہیں صورتحال کا معلوم تھا مگر انہوں نے دودھ و شہد کی نہر بہانے کے دعوے کئے، میں فیکٹ اینڈ فگر دے رہا ہوں، مقابلہ کرنے کو تیار ہوں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف تو ڈالر کی قیمتیں بڑھانے کی بات کررہا ہے، زرداری، بلاول، شہباز شریف نے کہا کہ اکانومی پر بیٹھ کر بات کرنی چاہیئے، مگر انہوں نے ہماری بات نہیں سمجھی، اپوزیشن کے پاس 65 فیصد عوام کا ووٹ ہے جبکہ حکومت کے پاس صرف 35 فیصد ہے، ہم نے ڈالر کو کنٹرول کیا تھا، آرٹیفیشل سطح پر ڈالر کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 788207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش