0
Friday 12 Apr 2019 11:09

مودی نے الیکشن جیتنے کیلئے پورے خطے کے امن کو دائو پر لگا دیا ہے، چوہدری یاسین

مودی نے الیکشن جیتنے کیلئے پورے خطے کے امن کو دائو پر لگا دیا ہے، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر قانون اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کنٹرول لائن پر قابض بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام عالم اور اقوام متحدہ اس صورتحال کا نوٹس لیں، بھارتی وزیراعظم نے الیکشن جیتنے کے لیے پورے خطے کے امن کو داوء پر لگا دیا ہے۔ وہ آج یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امن دشمن، انسانیت دشمن، اسلام دشمن اور مکروفریب پر مبنی پالیسیوں اور اس کے نتیجہ میں لائن آف کنٹرول پر نہتے عوام پر بلااشتعال جارحیت، فائرنگ، گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر اور غیور عوام کی دلیری، شجاعت اور عزم و حوصلہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملکی سلامتی اور سرحدوں کے کامیاب دفاع اور دشمن کو دندان شکن جواب دینے پر اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ہندوستانی قابض فورسز کی بے گناہ شہریوں کی گرفتاریوں، گھرگھر تلاشیوں، پیلٹ گنوں، کالے قوانین کے استعمال اور پلوامہ حملے کے بعد ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں جموں اور ہندوستان کے مختلف شہروں میں پرتشدد حملوں کو روکنے کے لیے عالمی برداری اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں دلایا جائے۔ جیلوں میں قید اور گھروں میں نظربند حریت کانفرنس کے قائدین محمد یاسین ملک، شبیر شاہ، سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاوروق اور آسیہ اندرابی سمیت تمام رہنماؤں کی سزاؤں سے تحریک آزادی کشمیر کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 788228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش