QR CodeQR Code

فوج کا استعمال بی جے پی کی بے تابی کا عکاس ہے، محبوبہ مفتی

12 Apr 2019 16:14

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کو استعمال کرکے لوگوں پر بی جے پی کو ووٹ ڈالنے کے لئے دباؤ ڈالنے سے اُن (بی جے پی) کی اقتدار پر قابض ہونے کی حرص و تمنا واضح ہوجاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے پونچھ کے ایک پولنگ اسٹیشن میں مبینہ طور پر ایک ایک رائے دہندہ کو بی جے پی کو ووٹ نہ ڈالنے پر بی ایس ایف اہلکار کے ہاتھوں پٹائی کو بی جے پی کی حصول اقتدار کے لئے بے تابی سے تعبیر کیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے اس واقعہ پر ٹویٹ کے ذریعے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں ایک پولنگ بوتھ میں ایک رائے دہندہ کی بی جے پی کو ووٹ ڈالنے سے انکار کرنے پر بی ایس ایف کے ہاتھوں پٹائی ہوئی، پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کو استعمال کرکے لوگوں پر بی جے پی کو ووٹ ڈالنے کے لئے دباؤ ڈالنے سے اُن (بی جے پی) کی اقتدار پر قابض ہونے کی حرص و تمنا واضح ہوجاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 788230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788230/فوج-کا-استعمال-بی-جے-پی-کی-بے-تابی-عکاس-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org