QR CodeQR Code

بی جے پی گمراہ کن نعروں اور جعلی وعدوں پر انحصار کرتی ہے, ہرش دیو

12 Apr 2019 16:21

جے کے این پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ ہزاروں سنگ بازوں کو رہا کرنے، ملی ٹینٹوں کی باز آبادکاری کے اعلانات، جموں خطہ میں ملازمتوں کے حصہ پر خاموشی اختیار کرنے، قوم دشمن عناصر کی خوشنودی وغیرہ سے جموں کے عوام کے توقعات کو ٹھیس پہنچی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کی جانب سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے حال ہی میں سرجیکل حملوں کی انتخابی ریلیوں میں سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جے کے این پی پی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ ایسے شور و شرابہ سے پارٹی کی شبہیہ متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بی جے پی کی ناکامی صاف دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دور اقتدار میں پارٹی نے لوگوں کی بھلائی کیلئے کوئی کام نہیں کیا ہے اور اب آرمڈ فورس کی حصولیابیوں کو اجاگر کرکے سیاسی فائدہ اُٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہرش دیو سنگھ عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کشمیر پر مرکوز لیڈروں کے ساتھ سمجھوتہ کرکے جموں کے مفاد کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں سنگ بازوں کو رہا کرنے، ملی ٹینٹوں کی باز آبادکاری کے اعلانات، جموں خطہ میں ملازمتوں کے حصہ پر خاموشی اختیار کرنے، قوم دشمن عناصر اور علحیدگی پسندوں کی خوشنودی وغیرہ سے جموں کے عوام کے توقعات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے بی جے پی سے متعدد سوال پوچھے ہیں جن میں 23 ستمبر کو سرکاری تعطیل کا اعلان نہ کرنے، مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس، پتنی ٹاپ کیبل کا رپروجیکٹ کو التوا میں رکھنے، جھیل توی پروجیکٹ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا جواب مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کشمیری لیڈر شپ کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے ہیں اور لوگوں کو ڈوگروں کے وقار اور فخر کے لئے جے کے این پی پی کو حمایت دینے کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 788232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788232/بی-جے-پی-گمراہ-کن-نعروں-اور-جعلی-وعدوں-پر-انحصار-کرتی-ہے-ہرش-دیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org