0
Friday 12 Apr 2019 14:38

عثمان بزدار وزیراعظم کے لیے مختص سیلون پر ریلوے کے ذریعے راولپنڈی روانہ

عثمان بزدار وزیراعظم کے لیے مختص سیلون پر ریلوے کے ذریعے راولپنڈی روانہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور شیخ رشید ٹرین کے ذریعے لاہور سے پنڈی روانہ ہوگئے ہیں۔ صوبائی وزراء سمیع اللہ چوہدری اورحافظ ممتاز احمد بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار وزیر اعظم کے لیے مختص سیلون پر راولپنڈی روانہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے لیے مختص سیلون پر صرف صدر پاکستان، وزیراعظم یا گورنر سفر کرسکتے ہیں۔ وزیراعلی ریلوے قوانین کے مطابق وی آئی پی سیلون پر سفر کرسکتے ہیں۔ ریلوے انتظامیہ نے وزیراعظم کے لیے مختص سیلون نمبر 74 اور 75 کو وزیر اعلی کے لیے تیار کیا۔

وزیراعلیٰ  پنجاب راولپنڈی میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، ریلوے روڈ کا افتتاح کریں گے۔وزیراعلیٰ سیٹلائٹ ٹاؤن میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کو اپ گریڈ کرکے ویمن یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر روانگی سے قبل وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید  نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے،امید ہے وزیراعظم عمران خان تمام مسائل کو حل کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 788243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش