0
Friday 12 Apr 2019 16:39

پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، نعمان محمود، اظہرعباس اور فیض حمید شامل ہیں۔ میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا اس وقت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، میجر جنرل اظہر عباس اس وقت کمانڈنٹ انفنٹری کوئٹہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ میجر جنرل فیض حمید اس وقت آئی ایس آئی میں خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ اس سے قبل وہ جی او سی پنو عاقل بھی رہ چکے ہیں، میجر جنرل نعمان محمود بھی اس وقت آئی ایس آئی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 788273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش