QR CodeQR Code

زیادتی کے مقدمات کا ان کیمرا ٹرائل کرنے کا فیصلہ

12 Apr 2019 16:43

رجسٹرار اے ٹی سی کی طرف سے جاری کیے گئے ہدایت نامے کے مطابق زیادتی کے مقدمات کی سماعت عدالتی اوقات ختم ہونے کے بعد کی جائے گی۔ زیادتی کے متاثرین اور گواہان کے بیانات ویڈیو لنک کے ذریعے لیے جائیں، زیادتی کے متاثرین کو عدالت بلانے کے بجائے ویڈیو لنک و دیگر ذرائع استعمال کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت نے زیادتی کے مقدمات کو ان کیمرا ٹرائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجسٹرار اے ٹی سی کی طرف سے جاری کیے گئے ہدایت نامے کے مطابق زیادتی کے مقدمات کی سماعت عدالتی اوقات ختم ہونے کے بعد کی جائے گی۔ زیادتی کے متاثرین اور گواہان کے بیانات ویڈیو لنک کے ذریعے لیے جائیں، زیادتی کے متاثرین کو عدالت بلانے کے بجائے ویڈیو لنک و دیگر ذرائع استعمال کیے جائیں۔ ہدایت نامے کے متن میں درج ہے کہ زیادتی کے متاثرین کا بیان کریمنل کورٹ کے سیکشن 164 کے تحت ریکارڈ کیا جائے، ٹرائل کے دوران ٹی وی سکرین اور دیگر آلات کو اس طرح نصب کیا جائے کہ متاثرین اور گواہان ملزم کو نہ دیکھ سکیں۔ رجسٹرار نے اپنے ہدایت نامے میں سندھ ہائی کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے زیادتی سے متعلق عدالتی اصلاحات کے لیے رہنم  اصول جاری کیے ان اصلاحات پر عمل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 788278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788278/زیادتی-کے-مقدمات-کا-ان-کیمرا-ٹرائل-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org