0
Friday 12 Apr 2019 17:03

میاں منظور وٹو کو بھی نیب نے طلب کر لیا

میاں منظور وٹو کو بھی نیب نے طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما میاں منظور وٹو کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں منظور وٹو کو بھی نیب  کا بلاوا آگیا ہے۔ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ رہنما پی ٹی آئی  پر 400 سے زائد غیر قانونی تقرریوں کا الزام ہے۔ میاں منظور وٹو کو 23 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے منظور وٹو پہلے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل تھے تاہم 2018ء میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ اس وقت نیب کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس سلسلے میں ایک کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں محمد نواز شریف سزا بھی کاٹ رہے ہیں تاہم آج کل وہ طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا ہیں۔ دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کو سترہ اپریل تک عبوری ضمانت دے رکھی  ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں نیب میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا تھا۔ نیب اسی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب کو گرفتار کرنے کے لیے دو مرتبہ ان کے گھر پر چھاپہ  بھی مار چکی ہے۔ عدالت نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار نہ کرنے کا پابند کیا ہے۔ حمزہ شہباز اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ  دو کرپشن کیسز میں ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست ضمانت لیکر 10 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے۔ جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص رئوف پر مشتمل بنچ نے حمزہ کی درخواستوں پر سماعت کی، حمزہ شہباز نے نیب کے رمضان شوگر ملز اور صاف پانی سکینڈلز میں عبوری ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں۔ حمزہ شہباز شریف نے عبوری ضمانت کیلئے الگ لگ درخواستیں دائر کیں۔
خبر کا کوڈ : 788285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش