0
Friday 12 Apr 2019 17:05

کوئٹہ میں دھماکہ ریاستی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئی ایس او کراچی

کوئٹہ میں دھماکہ ریاستی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئی ایس او کراچی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈویژنل صدر محمد عباس نے کوئٹہ دھماکہ میں 16 محب وطن پاکستانیوں کی شہادت کے موقع پر اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں جاری شیعہ ہزارہ قبیلہ کی ٹارگٹ کلنگ ریاستی اداروں کی غفلت اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دن دیہاڑے حکومتی اہلکاروں کی موجودگی میں شیعہ شناخت پر ٹارگٹ کیا جانا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کالعدم اور دہشت گرد تنظیموں سے حکومت کاروائی کی بجائے مذاکرات کرتی ہے جو محب وطن پاکستانیوں اور پاکستان کی سلامتی کے لئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع پاکستان کی تاریخ خون سے سرخ ہے، ہم نے ہمیشہ صبر و استقامت سے ظالمین کا سامنا کیا۔ ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر تحفظات ہیں، کوئٹہ میں دہشتگرد عناصر کے خلاف فوجی آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 788286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش