0
Friday 12 Apr 2019 18:38

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر کراچی میں خلاف ضابط بغیر اجازت تعمیر ہونے والی عمارتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارتوں کی فہرست مرتب کرنا شروع کر دی گئی ہے۔ عمارتوں کی تصاویر اور مکمل کوائف حاصل کیے جارہے ہیں، سب سے زیا دہ غیر قانونی تعمیرات شانتی نگر، محمود آباد، منظور کالونی، لیاقت آباد، اورنگی ٹاﺅن، پی آئی بی کالونی، گلبہار سمیت دیگر علاقوں میں کی گئی ہیں، کئی علاقے ایسے بھی ہیں، جہاں ایس بی سی اے حکام کارروائی کیلئے داخل نہیں ہو سکتے، سیکیورٹی اداروں سے مدد مانگنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر ایس بی سی اے نے مختلف علاقوں کا سروے شروع کر دیا ہے، جس میں ان عمارتوں کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے۔ شانتی نگر میں 50 عمارتیں 4 اور 6 منزلہ ہیں، جن کا ماسٹر پلان سے لے آﺅٹ پلان منظور ہوا اور نہ ہی ایس بی سی اے بلڈنگ پلان منظور ہوا ہے، ان عمارتوں میں پانی، گیس اور بجلی کے کنکشن موجود ہیں، ایسی عمارتوں کی مسماری کیلئے پولیس اور رینجرز کی نفری چاہیے ہوگی۔ علاوہ ازیں مختلف علاقوں میں اسی طرح کی عمارتیں لے آﺅٹ پلان اور بلڈنگ پلان پاس کرائے بغیر تعمیر کرلی گئی ہیں، غیر قانونی تعمیر ات کے خلاف جلد آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 788296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش