0
Friday 12 Apr 2019 19:19

کوئٹہ دھماکہ، آئی ایس او نے بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ کر دیا

کوئٹہ دھماکہ، آئی ایس او نے بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی نے کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکے کو ریاستی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ اور مضافات میں دہشتگردوں کے ٹھکانے آج بھی موجود ہیں، حکومت فوری طور پر ٹارگٹڈ آپریشن کرے۔ لاہور میں عہدیداروں سے گفتگو میں مرکزی صدر نے کہا کہ کوئٹہ میں جاری شیعہ ہزارہ قبیلہ کی ٹارگٹ کلنگ ریاستی اداروں کی غفلت اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دن دیہاڑے حکومتی اہلکاروں کی موجودگی میں شیعہ شناخت پر ٹارگٹ کیا جانا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کالعدم اور دہشتگرد تنظیموں سے حکومت کارروائی کی بجائے مذاکرات کرتی ہے، جو محب وطن پاکستانیوں اور پاکستان کی سلامتی کیلئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان کی تاریخ خون سے سرخ ہے، ہم نے ہمیشہ صبر و استقامت سے ظالمین کا سامنا کیا ہے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر تحفظات ہیں، کوئٹہ میں دہشتگرد عناصر کیخلاف فوجی آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 788301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش