0
Friday 12 Apr 2019 19:33

کوئٹہ دھماکہ افسوسناک، دہشتگرد عناصر اسلام کے نام پر گمراہی پھیلا رہے ہیں، طاہرالقادری

کوئٹہ دھماکہ افسوسناک، دہشتگرد عناصر اسلام کے نام پر گمراہی پھیلا رہے ہیں، طاہرالقادری
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے بعد ریاض سے مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے نماز جمعہ ادا کی اور پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، عالم اسلام کے اتحاد کیلئے خصوصی دعا کی۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران انہیں کوئٹہ دہشتگردی کی افسوسناک خبر ملی انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے درپے درندہ صفت عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں اور پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کی جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود دہشتگرد پاکستان کے جری اور بہادر عوام کے حوصلے کمزور نہیں کر سکے، ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی وہ ایسا نہیں کر سکیں گے، پاکستان کے عوام دہشتگردی کیخلاف متحد اور پرعزم ہیں، وہ جانتے ہیں کہ دہشتگرد عناصر اسلام کے نام پر گمراہی پھیلا رہے ہیں حالانکہ اسلام انسانیت کا محافظ دین ہے۔
خبر کا کوڈ : 788304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش