0
Tuesday 14 Jun 2011 23:06

نواز شریف نے فوج کیخلاف غیرسنجیدہ بیان دیئے، جو غلط کام پنجاب میں کیا وہی اب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کرنے جا رہے ہیں، پرویز الٰہی

نواز شریف نے فوج کیخلاف غیرسنجیدہ بیان دیئے، جو غلط کام پنجاب میں کیا وہی اب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کرنے جا رہے ہیں، پرویز الٰہی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نواز شریف ایسے پورس کے ہاتھی ثابت ہو رہے ہیں جو اپنی ہی فوج کو روندتے جا رہے ہیں، پنجاب میں یونیفکیشن بلاک بنا کر نواز شریف نے جو غلط کام کیا وہی اب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کرنے جا رہے ہیں، جس کا مقابلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے فوج کے خلاف جو غیرسنجیدہ بیان دیے ہیں ایسے بیان ہندوستان نے بھی ہماری فوج کے خلاف نہیں دیئے۔ نواز شریف حب الوطنی کی بات کرتے ہیں مگر ان کا اپنا رویہ منفی ہے اور اپنی فوج اور خفیہ اداروں کے خلاف بیان دے رہے ہیں جو کسی ملک کا لیڈر سوچ بھی نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اس وقت پروفیشنل اعتبار سے دنیا کی کسی ایجنسی سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے ایبٹ آباد کمیشن کی تشکیل پر نواز شریف کے اعتراضات پر کہا کہ انہیں تو ہر بات پر اعتراض ہوتا ہے یہاں تک کہ اس فیصلے پر بھی جس میں وہ خود بھی شامل ہوں۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف میثاق جمہوریت کی بات کرتے ہیں مگر خود پنجاب میں یونیفکیشن بلاک بنا کر غلط کام کیا اور اب وہی کام سینٹ اور قومی اسمبلی میں کرنے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 78831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش