0
Friday 12 Apr 2019 20:41

مسلم لیگ (ق) اور گورنر پنجاب کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی

مسلم لیگ (ق) اور گورنر پنجاب کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں تحریک انصاف کی اتحادی مسلم لیگ (ق) اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی۔ میڈیا کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گورنر کے "آب پاک اتھارٹی" کے پیٹرن انچیف بننے کی مخالفت کر دی ہے، اسپیکر نے 29 دن سے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے "آب پاک اتھارٹی" کا بل  روک رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے 5 سے زائد بار رابطے کے باوجود اسپیکر نے بل حتمی منظوری کے لئے گورنر کو نہیں بجھوایا، جس کے بعد بل گورنر ہاؤس منگوانے کے لئے وزارت قانون سے رابطہ کرنے اور دیگر قانونی آپشنز استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ بل وزیراعظم عمران خان اور پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لئے آیا تھا اور بل روکے جانے کا معاملہ وزیراعظم عمران خان کے علم بھی آچکا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ (ق) لیگ وعدے کے باوجود چوہدری مونس الٰہی کو وفاقی وزیر نہ بنانے پر بھی تحریک انصاف سے ناراض ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 788311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش