0
Saturday 13 Apr 2019 01:02

مودی اپنے نیٹ ورک سے پھر خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں حالات خراب کرائے گا، شیخ رشید

مودی اپنے نیٹ ورک سے پھر خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں حالات خراب کرائے گا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لال حویلی یونیورسٹی کے نام کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے راولپنڈی وومن یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ان کے ہمرہ موجود تھے۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ میرے والدین ان پڑھ تھے، میں نے اس کا بہت فائدہ اٹھایا اگر فیل بھی ہوگیا تو ماں کو کہا پاس ہوگیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بدمعاش کو عزت ملتی جو خدمت گار ہیں ان کی عزت نہیں، میں لال حویلی کے سامنے کتابیں بیچا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی وضیفہ مقرر کروں گا تاکہ طالب علم پڑھ سکیں، چاہے مجھے چادر پھیلانی پڑے میں اسی سال یونی ورسٹی بناؤں گا۔ ادھر محکمہ ریلوے نے وزیراعظم کا سیلون نمبر74  اور75  وزیراعلیٰ کو سفر کے لئے فراہم کر دیا۔ وزیراعلی اور وفاقی وزیرریلوے اکٹھے وی آئی پی سیلون میں راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئے۔ روانگی سے قبل شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کے ریل پر سفر کو اعزاز قرار دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی پہنچنے پر ریلوے کالج کاسنگ بنیاد رکھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے پر سائن ہوگئے تو ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار نہ دے سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ وفاقی وزیرریلوے  کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری نے خود ایک دوسرے کے خلاف کیسز بنائے۔ شیخ رشید نے یہ پیش گوئی کر دی کہ اگر نریندر مودی کو مطلوبہ ووٹ نہ ملے توحالات خراب ہو سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی اپنے نیٹ ورک سے پھر خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں حالات خراب کرائے گا۔
خبر کا کوڈ : 788349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش