QR CodeQR Code

سی پیک ناکام بنانے کیلئے بلوچستان کو غیر مستحکم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جنرل امجد شعیب

13 Apr 2019 01:08

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب نے کہا کہ ہمیں ہمت اور حوصلے کے ساتھ ان حالات کا سامنا کرنا ہے، اس وقت بھارت جو کرسکتا ہے وہ یہ ہے کہ اوہ افغانستان کی سر زمین اختیار کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کوئٹہ اور چمن میں ہونیوالی دہشت گردی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نسلی بنیادوں پر نفرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب نے کہا کہ ہمیں ہمت اور حوصلے کے ساتھ ان حالات کا سامنا کرنا ہے، اس وقت بھارت جو کرسکتا ہے وہ یہ ہے کہ اوہ افغانستان کی سر زمین اختیار کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کاموں میں کئی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملوث ہوتی ہیں۔ سی پیک کے خلاف کئی قوتیں کام کررہی ہیں۔ بلوچستان کو غیر مستحکم رکھنے کی کوشش کی جاسکتی ہیں۔ امجد شعیب نے کہا کہ حکومت کے پاس عام قانون سازی کے لیے اکثریت نہیں ہے تو یہ اٹھارہویں ترمیم کو کیسے چھیڑ سکتے ہیں، پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیراس معاملے پر کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی۔
 


خبر کا کوڈ: 788350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788350/سی-پیک-ناکام-بنانے-کیلئے-بلوچستان-کو-غیر-مستحکم-رکھنے-کی-کوشش-جا-رہی-ہے-جنرل-امجد-شعیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org