QR CodeQR Code

کشمیریوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، محبوبہ مفتی

13 Apr 2019 08:06

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 بھارت سے کشمیر کے رشتے کی بنیاد ہے، آئین تبدیل کیا تو سوچیں گے کہ بھارت کے ساتھ رہیں یا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 بھارت سے کشمیر کے رشتے کی بنیاد ہے، آئین تبدیل کیا تو سوچیں گے کہ بھارت کے ساتھ رہیں یا نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی حکومت آرٹیکل 370 کو حکومت ختم نہیں کر سکتی لیکن ڈر ہے کہ آئین میں چور دروازے سے ترمیم نہ کی جائے۔ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 بھارت سے کشمیر کے رشتے کی بنیاد ہے آئین تبدیل کیا تو سوچیں گے کہ بھارت کیساتھ رہیں یا نہیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دلتوں سے بہت برا سلوک ہو رہا ہے۔ گائے کھانے کے الزام میں مسلمانوں کو تشدد سے قتل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے باعث مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر زیادہ حملے ہو رہے ہیں۔ مودی سرکار اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے ہندو مسلم فساد چاہتی ہے۔ بھارت سیکولر بنیادوں پر بنا تھا لیکن آج اس کی بنیادیں ہلائی جا رہی ہیں۔ کشمیریوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، اللہ جانتا ہے اس کا نتیجہ کیا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 788359

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788359/کشمیریوں-کو-دیوار-سے-لگایا-جا-رہا-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org