0
Saturday 13 Apr 2019 09:50

صحت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے نجی شعبہ تعاون کرے، راجہ فاروق

صحت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے نجی شعبہ تعاون کرے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ صحت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے نجی شعبہ آگے آئے۔ حکومت کو جیسے ہی وسائل دستیاب ہوں گے ہر ڈویژن میں برن سینٹر قائم کرے گی، پہلے مرحلہ میں راولاکوٹ اور مظفرآباد میں برن سینٹر قائم کئے جائیں گے۔ وہ جمعہ کے روز آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں خواتین اراکین اسمبلی نسیمہ وانی، فائزہ امتیاز، سحرش قمر، رفعت عزیز اور شازیہ اکبر چودھری کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نامساعد حالات میں حکومت نے عوام کو صحت کے شعبہ میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ مظفرآباد سی ایم ایچ میں 60 بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 40 بستروں کا گائنی وارڈ میں اضافہ ہوا جبکہ الگ سے چلڈرن بلاک بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے جو بھی تجاویز دے گی اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 788366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش