0
Saturday 13 Apr 2019 10:56

امریکا کا سعودی ولی عہد کو معطل مشیر سے تعلق نہ رکھنے کا مشورہ

امریکا کا سعودی ولی عہد کو معطل مشیر سے تعلق نہ رکھنے کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے جمال خاشقجی قتل سے متعلق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ان کے قریبی مشیر سعود القحطانی سے ہر قسم کا تعلقات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ دی گارجین میں شائع رپورٹ کے مطابق مائیک پومپیو نے ولی عہد پر زور دیا کہ امریکا نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سعود القحطانی پر پابندی عائد کی اس لیے وہ اپنے مشیر سے ہر طرح کا تعلق ختم کردیں۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے سعود القحطانی سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار سعودی ولی عہد اور ان کے بھائی خالد بن سلمان سے نجی گفتگو میں کیا۔ خیال رہے کہ امریکی حکام سمجتھے ہیں کہ ولی عہد کے سابق ساتھی سعود القحطانی نے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ٹیم کی نگرانی کی تھی۔ سعود القحطانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے انتہائی رازداروں میں شمار ہوتے ہیں۔ مائیک پومپیو کی جانب سے ولی عہد کو سعود القحطانی سے کنارہ کشی کا مشورہ ایسے وقت پر دیا جا رہا ہے جب کانگریس کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے کہ وہ گزشتہ برس جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب پر تنقید نہیں کر رہے۔ دوسری جانب اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے گارجین کو بتایا کہ وہ نجی سطح پر ہونے والی سفارتی گفتگو پر تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں۔ سعود القحطانی نے جمال خاشقی قتل کے الزام کو قطعی مسترد کیا تھا لیکن سعودی فرمان روا شاہ سلمان نے اپنے بیٹے کے مشیر (سعود القحطانی) کو عہدے سے فارغ کر دیا تھا۔ تاہم چند مہینوں بعد میڈیا رپورٹس منظر عام پر آئیں کہ سعودالقحطانی تاحال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صحافی جمال خاشقجی کے خاندان نے سعودی انتظامیہ سے عدالت سے باہر مذاکرات کے ذریعے تصفیہ کی تردید کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 788376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش