QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں طوفانِ گردوغبار اور بارش کا ایک بار پھر امکان، الرٹ جاری

13 Apr 2019 12:17

پی ڈی ایم اے کیجانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ، ریسیکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور ساتھ ہی کسانوں کو اس دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور طوفانی گردوبار کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے اور کسی بھی ناگہانی صوتحال کے پیش نظر پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ ہفتے سے بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے، ہفتے کے روز جبکہ اتوار کی شب شدید آندھی کا امکان ہے، پیر کو جو ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بعض علاقوں خصوصاََ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں ژالہ باری اور تیز بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ، ریسیکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور ساتھ ہی کسانوں کو اس دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں متعلقہ حکام کو تاکید کی گئی کہ سیاحوں کو موسم کی صورتحال سے پیشگی آگاہ کیا جائے، عملے، مشینری اور دیگر وسائل کی دستیابی جبکہ رابطوں/سڑکوں کی بحالی یقنینی بنائی جائے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت/التماس کی گئی ہے کہ پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 پر کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 788402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788402/خیبر-پختونخوا-میں-طوفان-گردوغبار-اور-بارش-کا-ایک-بار-پھر-امکان-الرٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org