0
Saturday 13 Apr 2019 12:46

پنجاب یونیورسٹی میں 10 سال بعد موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی میں 10 سال بعد موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی نے 10 سال بعد موسم بہار کی چھٹیوں‌ کا اعلان کر دیا، پنجاب یونیورسٹی کے تمام کیمپسز 15 سے 23 اپریل تک بند رہیں گے۔ پنجاب یونیورسٹی نے موسم بہار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یونیورسٹی 15 اپریل سے 23 اپریل تک بند رہے گی۔ پنجاب یونیورسٹی کیلنڈر کے مطابق یکم اپریل سے دس اپریل تک موسم بہار کی چھٹیاں کی جاتی تھیں تاہم 10 سال سے یہ چھٹیاں بند تھیں جنہیں اب بحال کر دیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار اقبال خلیل کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے تمام تدریسی و انتظامی شعبہ جات ایک ہفتے کیلئے بند ہوں گے۔ پنجاب یونیورسٹی علامہ اقبال کیمپس، قائداعظم کیمپس، جہلم کیمپس اور گوجرانوالہ کیمپس میں بھی اس نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق ان چھٹیوں کے دوران امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 788414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش