0
Saturday 13 Apr 2019 14:24

پولیس افسران کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر چلانے والوں کی شامت آ گئی

پولیس افسران کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر چلانے والوں کی شامت آ گئی
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کے افسران کے جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کی شامت آگئی۔ جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائیوں کیلئے ایف آئی اے سے رابطے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پولیس کے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے، جو ان اکاؤنٹس کی نشاندہی کرے گی۔ پولیس کے جعلی اکاؤنٹس بنا کر غلط معلومات کے ذریعے پولیس کا امیج معاشرے میں خراب کیا جاتا ہے۔ ان معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر سے پولیس میں کام کرنیوالے آئی ٹی گریجویٹس افسران کی لسٹیں مرتب کرلی گئی ہیں۔ آئی ٹی گریجویٹس افسران یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایک ہفتہ ٹریننگ کے بعد ہر ضلع میں سوشل میڈیا کیلئے کام کریں گے۔ سوشل میڈیا کا سسٹم سنٹرلائزاڈ ہوگا جو کہ آئی جی پنجاب کی زیرنگرانی کام کرے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 788427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش