0
Saturday 13 Apr 2019 14:46

نوشہرہ، ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا

نوشہرہ، ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق صحبت کلے زنڈو بانڈہ میں مسلح ملزمان نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے عثمان نامی شخص کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے عثمان جاں بحق دم توڑ گیا، جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول عثمان پر اپنے بھائی کے قتل کا دعویٰ کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی، جبکہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں محمد اور فضل محمد کے خلاف تھانہ رسالپور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 788433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش