0
Saturday 13 Apr 2019 14:51

بلور خاندان ناراض، ایمل ولی کی بلور ہاؤس آمد

بلور خاندان ناراض، ایمل ولی کی بلور ہاؤس آمد
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب صوبائی صدر ایمل ولی خان بلور خاندان کی ناراضگی دور کرنے کیلئے کابینہ اراکین کے ہمراہ بلور ہاؤس پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، پہلے بھی باچا خان بابا کے قافلے کے ساتھ تھے اور آخر دم تک اس قافلے کے ساتھ چلتے رہیں گے۔ بلور ہاؤس میں اے این پی کی نومنتخب صوبائی کابینہ کے دورے کے موقع پر غلام بلور نے ان کا استقبال کیا اور صدر ایمل ولی خان سمیت تمام کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے زندگی میں خوشیاں بھی دیکھیں لیکن اس کے ساتھ بہت سے غم بھی اٹھائے ہیں، لیکن اس کے باوجود ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بلور خاندان کا اے این پی سے کوئی اختلاف نہیں، اس موقع پر ایمل ولی خان نے کہا کہ دانیال بلور کا استعفے منظور نہیں کیا گیا اور بلور خاندان کی رہنمائی میں صوبائی تنظیم پختونوں کے حقوق کی منزل کی جانب بڑھتی رہے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 788434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش