0
Saturday 13 Apr 2019 15:18

کے پی کے، دودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کی شامت

کے پی کے، دودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کی شامت
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی محمود خان نے دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں اور موقع پر بھاری جرمانہ کیا جائے۔ خیبر پختونخوا میں دوسرے صوبوں سے آنے والے دودھ کو چیک کرنے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان اور اٹک کے مقام پر دودھ چیکنگ پوائنٹس بنائے جائیں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دودھ کے ٹیسٹ کئے جائیں تاکہ مضر صحت دودھ خیبر پختونخوا میں نہ آسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیراعلٰی کو بتایا گیا کہ دودھ میں 25 قسم کے خطرناک ٹاکزک کیمیکل کی ملاوٹ کی جاتی ہے جس سے انسانی زندگی کو شدید خطرات درپیش آ سکتے ہیں۔

وزیراعلٰی نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا جائے اور اس معاملے میں کسی کے ساتھ بھی نرمی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر حال میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صوبے سے مضر صحت اشیائے خوردونوش اور مضر دودھ کا صفایا ہو۔ وزیراعلٰی نے کمشنرز ڈپٹی کمشنرز اور ٹی ایم ایز کو پلاسٹک بیگز کے خلاف بھی فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ اکسی بائیو دیگریڈبل شاپنگ بیگز کے علاوہ تمام پلاسٹک شاپنگ بیگز کو ختم کیا جائے کیونکہ اس سے ماحولیات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ وزیراعلٰی نے اجلاس میں پی اینڈ ڈی کو بھی ہدایت کی کہ پشاور، کوہاٹ، مردان، سوات اور ایبٹ آباد کیلئے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ماسٹر پلان بھی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 788435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش