QR CodeQR Code

ہنگو، سوتیلی ماں کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

13 Apr 2019 15:07

پولیس کے مطابق ہنگو پولیس کے ضلعی سربراہ احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر فضل محمد خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ فوری چھاپہ مار کاروائی میں علاقہ لختی بانڈہ گوساڑ پھاڑی کے حدود سے قتل مقدمہ کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں فائرنگ کرکے سوتیلی ماں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ گذشتہ روز علاقہ سپین خاوری میں گھریلو ناچاکی پر فائرنگ کرکے سوتیلے بیٹے نورمحمد نے ماں کو قتل کیا تھا، جبکہ والد جان محمد کی مدعیت میں ملزم بیٹے کے خلاف تھانہ سٹی میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ہنگو پولیس کے ضلعی سربراہ احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر فضل محمد خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ فوری چھاپہ مار کاروائی میں علاقہ لختی بانڈہ گوساڑ پھاڑی کی حدود سے قتل مقدمہ کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او سٹی فضل خان نے بتایا کہ گذشتہ دن نواحی علاقہ سپین خاوری میں ملزم نور محمد نے فائرنگ کرکے نوشادہ بی بی زوجہ جان محمد کو قتل کیا تھا، جسکی باقاعدہ ایف ائی آر مقتولہ کے شوہر جان محمد کی مدعیت میں مقتولہ کے سوتیلے بیٹے نور محمد کے خلاف درج کی گئی تھی۔ ایس ایچ او سٹی فضل محمد خان نے بتایا کہ فرار ملزم کی علاقہ گوساڑ پھاڑی میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ مزکورہ علاقہ کا گھیراو کرکے ماں کے قاتل سوتیلے بیٹے نورمحمد کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا جوکہ پہاڑی علاقہ کے راستہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 788436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788436/ہنگو-سوتیلی-ماں-کو-قتل-کرنیوالا-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org