QR CodeQR Code

خیبر پی کے اسمبلی، ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے معاملے پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

13 Apr 2019 15:13

اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں کرپشن کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا، تاہم حکومت کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کو مسترد کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں کرپشن کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل نہ دینے پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں کرپشن کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا، تاہم حکومت کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کو مسترد کردیا گیا، جس پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا اور ایوان میں شیم شیم کے نعرے لگائے۔


خبر کا کوڈ: 788437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788437/خیبر-پی-کے-اسمبلی-ایجوکیشن-فاؤنڈیشن-معاملے-پر-اپوزیشن-کا-واک-آؤٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org