0
Saturday 13 Apr 2019 17:45

عمران خان بھارت میں فسادات کروانا چاہتے ہیں، کیجریوال کا الزام

عمران خان بھارت میں فسادات کروانا چاہتے ہیں، کیجریوال کا الزام
اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیراعلٰی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریول نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان بھارت میں فسادات پھیلانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات میں نریندر مودی کی مدد کررہے ہیں۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اروند کیجریوال نے کہا کہ پاکستان اور عمران خان بھارت میں فسادات پھیلانا چاہتے ہیں، اسی لئے پاکستان، دوبارہ وزیراعظم بننے میں مودی کی مدد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کام پاکستان 70 سال میں نہیں کرسکا وہ ان کے دوست مودی نے 5 سال میں کر دیا۔ اروند کیجریوال نے یہ ٹوئٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹوئٹ کے جواب میں کیا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹوئٹ میں بی جے پی کے صدر نے کہا تھا کہ وہ ملک سے بدھوں، ہندوؤں اور سکھوں کے علاوہ بھارت میں داخل ہونے والے ہر فرد کو نکال دیں گے۔ یہ ٹوئٹ آسام ریاست میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کے متنازع عملدرآمد سے متعلق کیا تھا۔

اروند کیجریوال نے مذکورہ بیان بھارتی انتخابات سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر دیا تھا۔ دس اپریل کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے غیرملکی صحافیوں کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر بھارت میں بی جے پی کی حکومت دوبارہ آئی تو مسئلہ کشمیر سے متعلق پیش رفت کا امکان ہے۔ عمران خان نے کہ تھا کہ اگر بھارت میں اگلی حکومت کانگریس جماعت کی آئی تو وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خطرناک ہوسکتی ہے۔ بعد ازاں بھارت میں انتخابات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نریندر مودی اور ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت تنقید کی گئی۔ کانگریس، عام آدمی پارٹی، کشمیری سیاستدانوں عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی جانب سے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 788443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش