0
Saturday 13 Apr 2019 17:46

خیبر پختونخوا کے مشیر تعلیم کے راستے میں احتجاج کرنیوالے طلبہ پر پولیس کا تشدد

خیبر پختونخوا کے مشیر تعلیم کے راستے میں احتجاج کرنیوالے طلبہ پر پولیس کا تشدد
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں اسکول کے طلبہ کو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج مہنگا پڑگیا۔ مشیر تعلیم کے دورے سے قبل پولیس نے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کے دورے سے قبل اپر کوہستان میں اسکول طلبہ نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا۔ پولیس نے احتجاجی طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے ان پر تشدد کیا جبکہ متعدد طلبہ کو گرفتار بھی کرلیا۔ مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے بھی اس شاہراہ سے گزرنا تھا جبکہ طلبہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ مشیر تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر ہمارے کامیاب دورے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، ہم نے تشدد کرنے کا حکم نہیں دیا تھا۔ واضح رہے کہ ضیاء اللہ بنگش کوہستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ اسکولوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ اساتذہ کی حاضری کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ گذشتہ روز انہوں نے غیر حاضری پر 39 اساتذہ کو نوکری سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 788454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش