QR CodeQR Code

نیب کا علیم خان سے متعلق بیان پر فواد چوہدری کیخلاف کارروائی کا عندیہ

13 Apr 2019 18:51

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ اور لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے کام کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں ہے بلکہ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف ریاست پاکستان کے ساتھ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے علیم خان سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق علیم خان کے مقدمے پر وفاقی وزیر اطلاعات کے بیانات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب اس بات کا جائزہ لے گا کہ یہ بیانات نیب کی تحقیقات پر اثرانداز کی کوشش تو نہیں، یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا فواد چوہدری نے نیب آرڈیننس کی خلاف ورزی تو نہیں کی، اگر یہ بات سامنے آئی کہ خلاف ورزی ہوئی ہے تو نیب وفاقی وزیر اطلاعات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرسکتا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ اور لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے کام کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں ہے بلکہ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف ریاست پاکستان کے ساتھ ہے، اس لیے نیب ہمیشہ قانون اور آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ  وزیراطلاعات نے ٹوئٹر بیان میں لکھا تھا کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے اور انہیں اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 788462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788462/نیب-کا-علیم-خان-سے-متعلق-بیان-پر-فواد-چوہدری-کیخلاف-کارروائی-عندیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org