QR CodeQR Code

کٹھ پتلی وزیراعظم میں حوصلہ نہیں کہ سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کریں، آصف زرداری

13 Apr 2019 21:38

اپنے بیان میں پیپلز پارتی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ بہادر لوگ اداروں کے پیچھے چھپ کر وار نہیں کرتے، عمران خان نے سیاست کو تنگ نظری سے آلودہ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مائیں، بہنیں، اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، چادر اور چار دیواری کو صرف بزدل پامال کرتے ہیں، یہ بات انہوں نے نیب ٹیم کی جانب سے شہباز شریف کی بیٹی کو نوٹس دینے کیلئے ان کے گھر جانے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم میں حوصلہ نہیں کہ سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کریں، بہادر لوگ اداروں کے پیچھے چھپ کر وار نہیں کرتے، عمران خان نے سیاست کو تنگ نظری سے آلودہ کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 788493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788493/کٹھ-پتلی-وزیراعظم-میں-حوصلہ-نہیں-کہ-سیاسی-میدان-ہمارا-مقابلہ-کریں-ا-صف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org