0
Saturday 13 Apr 2019 22:21

سکردو، جون میں انٹرنیشنل ادبی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

سکردو، جون میں انٹرنیشنل ادبی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے یونیسکو کے تعاون سے سکردو میں جون کے مہینے میں انٹرنیشنل ادبی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ادبی کانفرنس میں دنیا بھر سے ادبی شخصیات شرکت کریں گی، وفاقی اور صوبائی حکومت کانفرنس کی میزبانی کریگی، کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یہاں کی سیاحت، ثقافت، تہذیب و تمدن اور ادب کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے، کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری ٹورزم آصف ٹوانہ نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے وسیع بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، متوقع ادبی کانفرنس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، کانفرنس کیلئے سکردو کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کیوں کہ یہ خطہ نہایت پرامن ہے۔ کانفرنس کے انعقاد سے سکردو کو بہت فائدے ہونگے۔ مہمانوں کی فہرست فائنل نہیں کی گئی، ایک دو ہفتے میں کانفرنس میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات کے نام فائنل کر دئیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 788500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش