QR CodeQR Code

نواز شریف این ایف سی میں گلگت بلتستان کو 3 فیصد حصہ دینے پر تیار تھے، حفیظ الرحمن

13 Apr 2019 22:59

گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جی بی نے کہا کہ جو جماعتیں گلگت بلتستان میں سیاست کرنا چاہتی ہیں ان کو چاہیے کہ وہ نوازشریف کی طرح این ایف سی میں تین فیصد حصہ دینے پر رضامند ہو جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف این ایف سی میں گلگت بلتستان کو تین فیصد حصہ دینے پر تیار تھے لیکن سندھ اور خیبر پختونخواہ نے مخالفت کی۔ گلگت میں شہید سیف الرحمن ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں جی بی میں سیاست کرنا چاہتی ہیں ان کو چاہیے کہ وہ نوازشریف کی طرح این ایف سی میں تین فیصد حصہ دینے پر رضامند ہو جائیں، نون لیگ کے صدر شہباز شریف نے پنجاب کے بجٹ سے ایک ارب روپے گلگت بلتستان کو دیئے لیکن نئے پاکستان والوں نے جی بی کے ترقیاتی بجٹ میں 2 ارب روپے کی کٹوتی کی۔ نون لیگ کی پنجاب حکومت نے چالیس کروڑ روپے کی مشینری فراہم کرنی تھی لیکن نئے پاکستان والوں نے ایمبولینس اور مشینری روک کر کم ظرفی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عملی کام صرف نون لیگ نے کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 788503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788503/نواز-شریف-این-ایف-سی-میں-گلگت-بلتستان-کو-3-فیصد-حصہ-دینے-پر-تیار-تھے-حفیظ-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org