0
Saturday 13 Apr 2019 23:02

بلاول بھٹو آپ پر وزیراعظم کیجانب سے کوئی کیسز نہیں چل رہے ہیں، خرم شیر زمان

بلاول بھٹو آپ پر وزیراعظم کیجانب سے کوئی کیسز نہیں چل رہے ہیں، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے بلاول بھٹو آپ پر کوئی کیسز نہیں چل رہے ہیں، زرداری صاحب آپ کی قسمت خراب ہے، جو کیس کا نمبر بھی 420 ملا، کیس نمبر 420 زرداری کی تباہی کا باعث بنے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول سے کوئی پوچھے کہ گھوٹکی کے حالات کا ذمہ دار کون ہے، بلاول آصف زرداری سے پوچھیں سندھ میں 11 سال حکومت کی، سندھ میں انہیں کس نے روکا تھا یہ بھی بتادیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کے مزار کے آس پاس رہنے والوں کے پاس پانی تک نہیں، آپ کے اسپیکر، پھپھو، پاپا، وزیروں پر کرپشن کے الزامات ہیں، ہم نے وعدہ کیا ہم صحت دیں گے، ہم صحت انصاف کارڈ پورے پاکستان میں دے رہے ہیں، آپ نے وعدہ کیا تھا سندھ کو لوٹیں گے اور لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو سندھی اور اردو میں ترجمے کیساتھ چھپوا رہے ہیں، بلاول بیٹا آپ اپنے ابو کو بچا نہیں سکتے۔
خبر کا کوڈ : 788505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش