QR CodeQR Code

حکومت دہشتگردی کے ناسور کر جڑ سے اکھاڑ کر ہی دم لے گی، گورنر گلگت بلتستان

13 Apr 2019 23:53

راجہ جلال حسین مقپون نے کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہوں کا خون بہانے والے کسی عایت کے مستحق نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طر ح کے بزدلانہ حملوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے، قوم کا حوصلہ بلند ہے، حکومت وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے اس ناسور کو ختم کر کے ہی دم لے گی۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ بے گناہوں کا خون بہانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، امن دشمن عناصر کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے غمزدہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان کے عوام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 788507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788507/حکومت-دہشتگردی-کے-ناسور-کر-جڑ-سے-اکھاڑ-ہی-دم-لے-گی-گورنر-گلگت-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org