QR CodeQR Code

آئندہ بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ کے کم از کم پانچ وزراء کو تبدیل کر دیا جائیگا، کاشف عباسی

14 Apr 2019 00:59

پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف عباسی نے کہا کہ اگر شہباز شریف کا بیانیہ ناکام ہوا ہوتا تو اب تک نواز شریف جیل میں ہوتے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی اتنی ریلیف نہ ملتی۔


اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی کاشف عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ کے کم از کم پانچ وزراء کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف عباسی نے کہا کہ اگر شہباز شریف کا بیانیہ ناکام ہوا ہوتا تو اب تک نواز شریف جیل میں ہوتے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی اتنی ریلیف نہ ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت شریف خاندان سکون میں ہے، حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس معاملے میں ریاست کو ناکامی ہوئی ہے۔ کاشف عباسی نے کہا کہ ڈیل کے تحت ختم نہیں ہوتے بلکہ لٹکتے ہیں۔ نیب نے گھریلو خواتین کو بلاکر اپنا نام ہی خراب کیا ہے۔ کاشف عباسی نے کہا کہ لیڈر کا امتحان ہوتا ہے کہ وہ اختیارات کیسے لوگوں کو دیتا ہے۔ کمزور وزیراعلیٰ ہونے کے باعث دونوں صوبوں میں کئی کئی وزیراعلیٰ موجود ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 788518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788518/ا-ئندہ-بجٹ-کے-بعد-وفاقی-کابینہ-کم-پانچ-وزراء-کو-تبدیل-کر-دیا-جائیگا-کاشف-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org