QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو ایران کا دورہ کریں گے، ذرائع

14 Apr 2019 09:26

دورے کے دوران وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر حسن روحانی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ دونوں ملکوں کے وزیراعظم کی سربراہی میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کے دورہ ایران کا مقصد پاک ایران تعلقات کو فروغ دینا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو ایران کے دورے پر جائیں گے، جہاں وہ ایرانی صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ 25 اپریل کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو ایران کے دورہ پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم چین سے پہلے ایران کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کا مقصد پاک ایران تعلقات کو فروغ دینا ہے، وہ 21 اپریل کو ایران کے دارالحکومت تہران پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں وہ امت مسلمہ کو یکجا کرنے پر بھی زور دیں گے، جبکہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی سربراہی میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کے دورہ ایران کا مقصد پاک ایران تعلقات کو فروغ دینا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط کرنا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان 25 اپریل کو چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کا دورہ چین پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا، دورے میں عمران خان چین کے صدر، وزیراعظم سمیت اعلٰی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں چین پاکستان اقتصاری راہداری منصوبے پر بات چیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر سمیت کابینہ کے ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم چین میں عالمی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، فورم میں 100سے زیادہ ممالک کے سربراہان اور مندوبین شریک ہوں گے، جبکہ عمران خان فورم کی سائیڈ لائن پر عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت چینی صدر شی جن پنگ نے دی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 788538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788538/وزیراعظم-عمران-خان-21-اپریل-کو-ایران-کا-دورہ-کریں-گے-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org