QR CodeQR Code

لکی مروت، سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

14 Apr 2019 11:08

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران برآمد کئے گئے سامان میں ایک خودکش جیکٹ، چار چار کلو کے دو پلیٹ، تین عدد ایس ایم جی میگزین، ایک ہینڈ گرنیڈ، ایک مارٹر گولہ، ایک چیک اپ کرنٹ میٹر اور تین عدد فیوز شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ لکی مروت پولیس کے مطابق تھانہ غزنی خیل کی حدود پہاڑ خیل پکہ میں سرچ آپریشن کے دوران کھیتوں سے گولہ بارود بر آمد کیا گیا جو زیر زمین چھپایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران برآمد کئے گئے سامان میں ایک خودکش جیکٹ، چار چار کلو کے دو پلیٹ اور پریما کارڈ کے تین ٹکڑوں کے علاوہ گولہ بارود میں تین بیٹریاں، پندرہ عدد بیٹری سیل، تین لیٹ پیس، تین عدد ایس ایم جی میگزین، ایک ہینڈ گرنیڈ، ایک مارٹر گولہ، ایک چیک اپ کرنٹ میٹر اور تین عدد فیوز شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 788543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788543/لکی-مروت-سرچ-آپریشن-کے-دوران-بھاری-مقدار-میں-گولہ-بارود-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org