0
Sunday 14 Apr 2019 11:12

بہاؤالدین زکریا ایکسپریس تباہی سےبال بال بچ گئی

بہاؤالدین زکریا ایکسپریس تباہی سےبال بال بچ گئی
اسلام ٹائمز۔ ملتان جانے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس تباہی سے بال بال بچ گئی، ٹھٹھہ جنگ شاہی ریلوے سٹیشن سے بم برآمد ہونے پر مسافروں سے بھری ٹرین کو ریلوے حکام نے سٹیشن سے چند فرلانگ پہلے ہی روک لیا۔ بم ناکارہ بنانے کے بعد ٹریک بحال کر دیا گیا اور ٹرین منزل کی جانب روانہ ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ جنگ شاہی ریلوے سٹیشن سے بم برآمد ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنا دیا۔ بہاؤالدین زکریا ایکسپریس ریلوے سٹیشن پہنچنے ہی والی تھی کہ حکام نے ٹرین کو پیچھے رکوا دیا جس سے بڑا حادثہ رونما ہوتے ہوتے رہ گیا۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ کے مطابق برآمد کیا جانے والا بم دیسی ساختہ اور آدھا کلو وزنی تھا۔ بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کے علاوہ 2 مزید ٹرینیں اس ٹریک سے  گزرنی تھیں۔ ایس ایس پی شبیر سیٹھار نے مزید بتایا کہ تخریب کاری کے شبہے میں  7 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے کچھ کا تعلق دوسرے صوبے سے ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بعد ازاں سرچنگ کے بعد ٹریک کو کلیئر قرار دیدیا جس پر ریلوے ٹریفک بحال کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 788544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش