QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل کی صوبائی کونسل کا اہم اجلاس 15 اپریل کو کوئٹہ میں ہوگا

14 Apr 2019 11:30

اجلاس میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کی فروٹ و سبزی منڈی میں خودکش دھماکے میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے علاؤہ شرکاء اجلاس امام بارگاہ ہزارہ ٹاؤن جا کر متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے تمام مسالک پر مشتمل دینی جماعتوں کے اتحاد ملی یکجہتی کونسل کی صوبائی کونسل کا اہم اجلاس 15 اپریل بروز پیر کوئٹہ میں مجلس وحدتِ مسلمین کے دفتر میں ہوگا۔ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل، سابق رکن قومی اسمبلی لیاقت بلوچ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں سانحہ ہزار گنجی کے محرکات اور اسباب کا جائزہ لینے کے ساتھ بلوچستان میں قیام امن کے لیے دینی جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کی فروٹ و سبزی منڈی میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے علاؤہ شرکاء اجلاس امام بارگاہ ہزارہ ٹاؤن جا کر متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 788554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788554/ملی-یکجہتی-کونسل-کی-صوبائی-کا-اہم-اجلاس-15-اپریل-کو-کوئٹہ-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org