0
Sunday 14 Apr 2019 17:44

پاراچنار، انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کیجانب سے ایران میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپ کا اہتمام

پاراچنار، انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کیجانب سے ایران میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپ کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں صدی کے بدترین سیلاب کیوجہ سے لاکھوں متاثرہ عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انکی مالی معاونت کے تحت دنیا بھر کی طرح پاکستان کے سرحدی شہر پاراچنار میں بھی تحریک حسینی، انجمن حسینیہ، ایم ڈبلیو ایم اور مجلس علمائے اہلبیت کی جانب سے مشترکہ امدادی کمیپ لگایا جا چکا ہے۔ جس میں متذکرہ تنظیموں کے نمائندے باقاعدہ طور پر بیٹھے عوام سے چندے کی اپیل کررہے ہیں۔ تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری، سید ضامن حسین، انجمن حسینیہ کے سید رضا حسین اور سید ناصر حسین، ایم ڈبلیو ایم کرم کے شفیق بھائی اور مجلس علمائے اہلبیت کے صدر مولانا احمد علی روحانی وغیرہ اس امدادی کیمپ کے ہراول دستے کے میر کارواں ہیں۔ انکے علاوہ بھی کثیر تعداد میں تنظیمی افراد اس مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مشغول ہیں۔ دوسری جانب عوام الناس بھی اس مشن میں بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے اپنی بساط کے مطابق چندہ دے رہے ہیں۔ اسی اثنا میں ٹرائبل یونین آف جرنلسٹ اور پاراچنار پریس کلب کے نمائندوں نے امدادی کمیپ کا دورہ کرتے ہوئے لوگوں کے تاثرات معلوم کئے۔ جنہوں نے اس حوالے سے اپنے ایرانی برادران کے ساتھ بھرپور کمک کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 788573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش