0
Sunday 14 Apr 2019 15:31
سانحہ کوئٹہ کیخلاف آئی ایس او کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

کوئٹہ اور گردونواح میں فی الفور فوجی آپریشن کیا جائے، آئی ایس او

کوئٹہ اور گردونواح میں فی الفور فوجی آپریشن کیا جائے، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ سانحہ کوئٹہ کیخلاف امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ  بلوچستان میں بلا تاخیر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کیخلاف آپریشن شروع کیا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ  کوئٹہ میں رونما ہونیوالے انتہائی دل خراش سانحہ سے پوری قوم کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، بلوچستان خاص کر کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی کا اصلی سبب دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو آزاد اور انہیں قومی دھارے میں لانا ہے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی سرزمین پر گرنے والے بیگناہوں کے خون کا ہر قطرہ ایک طرف جہاں عوام کی مظلومیت کو بیان کرتا ہے وہیں پر تاریخ کے اوراق کو حکمرانوں کے ظلم و ستم سے بھی بھر رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ملک کے نااہل حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ذاتی مفادات بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی سلامتی اور بلوچستان سے وطن دشمن عناصر کا صفایا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان کے فطری محافظ ملت تشیع پر حملہ اس بات کی غمازی ہے کہ دشمن کا اصل ٹارگٹ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کے حبدار ہیں۔ مظاہرین نے کوئٹہ کے گرد ونواح میں فی الفور آپریشن کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 788576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش