QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کی 16 صوبائی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول

14 Apr 2019 16:24

الیکشن کمیشن کے مطابق اندراج و منتقلی ووٹ کیلئے فارم نمبر 21 دفتر ضلعی الیکشن کمشنر/رجسٹریشن آفیس میں جمع کروایا جاسکتا ہے۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے پر انتخابی فہرستیں منجمد کردی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی 16 صوبائی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول اپریل کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے حلقہ 100 سے 115 پر انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام متعلقہ اضلاع میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، 26 لاکھ سے زائد ووٹرز پر مشتمل تجدید شدہ انتخابی فہرستیں متعلقہ تمام اضلاع کو فراہم کردی گئیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز اپنے ووٹ کے اندراج اور ہیلپ لائن سے تفصیلات جاننے کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اندراج و منتقلی ووٹ کیلئے فارم نمبر 21 دفتر ضلعی الیکشن کمشنر/رجسٹریشن آفیس میں جمع کروایا جاسکتا ہے۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے پر انتخابی فہرستیں منجمد کردی جائیں گی۔ حکام کے مطابق تمام دفاتر کی تفصیلات اور فارم نمبر 21 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 788586

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/788586/خیبر-پختونخوا-کی-16-صوبائی-نشستوں-پر-انتخابات-کا-شیڈول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org