0
Sunday 14 Apr 2019 16:26

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی خوشخبری سنا دی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پیر اور منگل کی درمیانی شب آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب کی جانب سے داخل ہونے والے بارشوں کے سسٹم کی وجہ سے زیارت اور جھل مگسی سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں ہفتے کی رات گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔ اس کے تسلسل میں پیر اور منگل کی درمیانی شب بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق بارش سے قبل آندھی بھی چل سکتی ہے، جس کا اثر شہر کے مضافاتی علاقوں میں زیادہ شدت سے ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کے مغربی سلسلے کی وجہ سے اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی تیز اور درمیانی بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک سے دو روز کے دوران ہونے والی بارشوں کے بعد شہر کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔



 
خبر کا کوڈ : 788587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش