0
Sunday 14 Apr 2019 18:10
شہداء کے مقدس لہو کو سازشی عناصر کے ہاتھوں رائیگاں نہیں جانے دینگے

بلوچستان میں حکومت کی نہیں دہشتگردوں کی رٹ قائم ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

بلوچستان میں دہشتگردوں کی نرسری اور کالعدم گروہوں کو لگام نہ دینا حکمرانوں کی نااہلی ہے
بلوچستان میں حکومت کی نہیں دہشتگردوں کی رٹ قائم ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں گورنمنٹ کی نہیں، دہشت گردوں کی رٹ قائم ہے۔ ہزار گنجی دھماکے اور کوئٹہ میں موجودہ شیعہ ہزارہ برادری کی نسل کشی کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ تسلسل کے ساتھ جاری اس ظلم و بربریت کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں کوئٹہ کے مظلومین کے ساتھ ہیں، کوئٹہ میں جاری دھرنے کی کاز کے ہم حامی ہیں، لیکن اس میں ملکی مفادات کے خلاف جاری زبان درازی جو کہ ملکی سالمیت کے لئے خطرہ ہے، اس کی ہم بالکل حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آخر ہماری حکومتیں بلوچستان کو کیوں نظر انداز کرتی ہیں۔ یہاں کے امن پر پے در پے حملوں پر حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ مستقبل کے معاشی گیٹ وے کو نظر انداز کرنا انتہائی مضحکہ خیر ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی نرسری اور کالعدم گروہوں کو لگام نہ دینا حکمرانوں کی نااہلی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کہاں ہے نیشنل ایکشن پلان۔؟ ہمیں مصالحتی رویہ ترک کرتے ہوئے ملکی و قومی سلامتی کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنے ہونگے۔ ہم خانوادہِ شہداء کے لواحقین کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں انکو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گئے اور نہ ہی ان مقدس شہداء کے لہو کو سازشی عناصر کے ہاتھوں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ کوئٹہ کے باشعور اور محب وطن عوام ان سازشوں کا ادراک کرتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 788595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش