0
Sunday 14 Apr 2019 18:29

عراق میں شکریہ ایران امدادی مہم کا آغاز، 9 کروڑ عراقی دینار جمع کر لئے

عراق میں شکریہ ایران امدادی مہم کا آغاز، 9 کروڑ عراقی دینار جمع کر لئے
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں موجودہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے "حشد الشعبی" اور "مسلم علماء الائنس" سمیت عراقی عوام کے مختلف گروپس نے امدادی سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں۔ عراق کے مشرقی صوبے "دیالی" میں سرگرم "مسلم علماء الائنس" نے 7 اپریل سے ایرانی سیلاب زدگان کے لئے "تھینکس ایران" نامی امدادی کمپین چلا رکھی ہے، جبکہ اس رفاہی تنظیم کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عراقی صوبہ "دیالی" کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے اس مد میں 9 کروڑ عراقی دینار جمع کروائے ہیں۔ مسلم علماء الائنس کے رہنما المعموری کا کہنا ہے کہ جمع شدہ رقوم ایرانی سیلاب زدہ عوام کے لئے غذا اور دوسرے ضروری سامان کی خریداری میں خرچ کی جائیں گی، جو ایک ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی یہ کمپین ایران میں سیلابی بحران کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ عراق کے مشرق میں واقع صوبہ "دیالی" ایران عراق سرحد پر واقع اور ایران کے کرمانشاہ اور ایلام کے علاقوں کے ساتھ متصل ہے۔ دوسری طرف عراقی عوامی فورس "حشد الشعبی" نے بھی سیلابی صورتحال میں متاثرہ ایرانی عوام کیلئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ حشد الشعبی کا ذیلی ادارہ "النجباء" دو روز قبل ہی امدادی سامان پر مشتمل 100 سے زائد گاڑیاں ایران کے سیلاب زدہ علاقوں کی طرف ارسال کر چکا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 788598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش